لسبیلہ ،سائبیرین مہمان پرندوں کے شکاریوں کیخلاف وندر پولیس ، محکمہ جنگلات کی کارروائیاں، چار شکاری گرفتار ،14پرندے برآمد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:25

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) لسبیلہ میں آئے ہوئے سائبیرین مہمان پرندوں کے شکاریوں کیخلاف وندر پولیس اور محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے چار شکاری گرفتار کر کے 14پرندے برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے علاقے سیرندہ جھیل میں آئے ہوئے سائبرین مہمان پرندوں (کونج)کے شکاریوں کے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او وندر امام بخش لاسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غلام صدیق نامی شکاری کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے شکار کی گئی 9 پرندے کونج برآمد کرکے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا جبکہ دوسری محکمہ جنگلات کے نے بھی دیر آئے درست آئے کی بنیاد پر آخر کاروائی کی شروعات کرلی ضلعی آفیسر سلیم زہری کی ہدایت پر عبدالستار موندرہ اور مبارک دودا نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین شکاریوں عنایت اللہ،نواب خان اور طفیل کو گرفتار کرکے پانچ عدد پرندے کونج برآمد کرلیے بعد ازاں محکمہ جنگلات کے مطابق گرفتار چاروں شکاریوں کو معزز عدالت میں پیش کردیا گیا جن کو گڈانی جیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :