عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں، ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں،رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:25

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران کلی ڈنو میں میر مجیب الرحمان گرگناڑی کی برادری سمیت اور کلی دشتکین میں محمد الیاس ثاقب تگاپی کی سربراہی میں محمد شریف محمد حسنی ،لکمیر سمالانی ،شاہ مراد تگاپی،خالد تگاپی کی برادری سمیت خاران پینل میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر چیئرمین میو نسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی ،ڈسٹرکٹ کونسل ممبر حاجی نور احمد ملازئی ،حاجی محمد آساء تگاپی ،شہزادہ محی الدین کبدانی ،مولوی اللہ داد،ٹکری زما خان محمد حسنی ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوامی لیڈرہمیشہ اپنے عوام کی درمیان اور دکھ درد میں دن رات ساتھ رہتا ہے میں اور میر شعیب نوشیروانی نے ہمیشہ عملی طورپر اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ اپنے عوام کے دکھ درد اور غمی خوشی میں ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام سے ہمارا صرف ووٹ کا تعلق نہیں بلکہ عوام اور علاقے سے خونی رشتہ ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب جان نوشیروانی نے خاران شہر اور دیہی علاقوں میں بلیک ٹاپ سٹرکوں ،ابنوشی اسکیمات،بجلی فراہمی منصوبوں سمیت تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر نمایاں کام کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور علاقے کے ترقی میں میری اولین ترجیح ہے بحیثیت ایم پی اے میرے جو وسائل اور فنڈز ہیں عوام اور علاقے میں بلا امتیاز اجتماعی کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :