Live Updates

احسن اقبال کےبیان کامقصد فوج کوبدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے۔عمران خان

بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے،احسن اقبال کا آئی ایس پی آر پر حملہ مضحکہ خیز ہے، شریف اور ڈارگٹھ جوڑ نے قوم اور آئندہ نسلوں کوقرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کاوزیرداخلہ کے بیان پر رد عمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:51

احسن اقبال کےبیان کامقصد فوج کوبدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے۔عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے بیان کا مقصد مسلح افواج کوبدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے،بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے،احسن اقبال کا آئی ایس پی آر پر حملہ مضحکہ خیز ہے، شریف اور ڈارگٹھ جوڑ نے قوم اور آئندہ نسلوں کوقرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے۔

احسن اقبال کا آئی ایس پی آر پر حملہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بیان کا مقصد مسلح افواج کو بدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرنا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ شریف اور ڈارگٹھ جوڑنےقوم اور آئندہ نسلوں کوقرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ابتر اقتصادی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔ نوازشریف کےدرباری قوم کو بےوقوف نہیں بناسکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات