وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ملا قات،

سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:20

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ملا قات،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملا قات کی- ملاقات کے دوران سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کے لئے ’’ہم ‘‘ کی روش پر چلنا ہو گا- سیاست صرف عوامی خدمت کا نام ہے اورنیا پاکستان بنانے کے کھوکھلے نعرے لگانے سے تبدیلی نہیں آتی-تبدیلی کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہی-انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیاں کرنے والے سیاسی عناصر اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں اور الیکشن 2018 ء میں عوام خدمت ، دیانت اور امانت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :