نوشہروفیروز، چھٹی جماعت کے طالبعلم سے بد فعلی کرنے والا استاد کی عدم گرفتاری پر طلبہء، سول سوسائٹی کی ریلی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:19

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) محراب پور ششم جماعت کے طالب علم سے مبینہ بدفعلی کے واقعے پر ملوث استاد واحد بخش صحرائی کی عدم گرفتاری پر طلبہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پرہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا،جبکہ شہری اتحاد،نوناری اتحاداور سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں کی جانب سے متاثرہ طالب علم خالد نوناری کے ہمراہ باب فردوس سے پولیس اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالغنی نوناری،کیل نوناری،عبدالجبار، غلام رسول نے کہا کہ محراب پورکے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ڈیوٹی کے لیئے تاحیات پابندی کا حامل بد کردار استاد واحد بخش صحرائی نے پیغمبری پیشہ کی آڑ میں خالد نوناری سے گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی اور ہمارے احتجاج کے باوجود پولیس با اثر افراد کی مداخلت پر اسے گرفتار نہیں کررہی ہے ،اس موقع پر ایس ایچ او محراب پورغلام علی زرداری، ڈی ایس پی شکیل سرفراز نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور واقعے میں ملوث استاد کی24گھنٹوں میں گرفتاری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرایا،محکمہ تعلیم نوشہروفیروز کے آفیسر نجب الدین سہتوکے مطابق واقعہ اسکول حدود میں پیش نہیں آیاتاہم پرنسپل ہائیر سیکنڈری اسکول کو تحقیقات کی ہدائیت کیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :