سندھ ہائیکورٹ نے سابق رینجرز اہلکار کو بھتہ لینے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات سے بری کر دیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق رینجرزاہلکارپربھتہ لینے اورغیرقانونی ہتھیاررکھنے سے معتلق کیس کی سماعت جمعہ کو ہوئی، عدالت میں ملزم اسداللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ ملزم کو شاہ فیصل پولیس نے بھتہ لینے اورغیر قانونی ہتھیاررکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اورملزم کیخلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیںکیے جاسکے عدالت سے استدا ہے کہ ملزم اسداللہ رہا کیاجائے عدالت نے ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر ملزم اسداللہ کو رہا کرنے کاحکم دے دیا واضع رہے کہ ملزم رینجرز کا سابق اہلکار تھا اورملزم کیخلاف تھانہ شاہ فیصل میں مقدمات درج کیے گیے تھے۔