احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان کیخلاف17 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت

عدالت نے 76 سالہ شریک ملزم کی ھاضری سے استثنی دینے کی درخواست مسترد کر دی ڈاکٹر عاصم کی عدالت سے میاں نواز شریف جیسا رویہ اختیار کرنے کی درخواست

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کراچی احتساب عدالت میں جے جے وی ویل میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان کیخلاف17 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت جمعہ کو ہوئی، عدالت میں ملزم اقبال زیڈ احمد کوحاضری سے مستقل استثنی دینے کی درخواست دی گئی درخواست میں استدا کی تھی کہ ملزم اقبال زیڈ احمد کی عمر 76سال ہے ہرپیشی پرلاہورسے پیش نہیں ہوسکتے اورڈاکٹرز نیاقبال زیڈ احمد کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے آرام کا مشورہ دیا ہے عدالت نے اقبال زیڈ احمد کی حاضری سے استشنی کی درخواست مستردکردی جبکہ عدالت نے وکلا کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوئی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہواہے میں ایسے ہی روزانہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں میں جیلوں اورای سی ایل سے مقابلہ کررہا ہوں اور نوازشریف محلوں مقابلہ کررہا ہے محکمہ داخلہ نے میرے ساتھ کیارویہ اختیارکیا اور نواز شریف کے ساتھ ہماری قسمت خراب ہے لگتا ہے کہ دو پاکستان ہیں