طاہر الیاس پہلوان کے بڑے بھائی، متین راٹھور اور اویس راٹھور ایڈووکیٹ کے چچا حاجی منظور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:09

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء)پولیس انسپکٹر زاہد راٹھور اور انجمن شہریان مریدکے کے سرپرست طاہر الیاس پہلوان کے بڑے بھائی، متین راٹھور اور اویس راٹھور ایڈووکیٹ کے چچا حاجی منظور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے جن کی رسم قل مقامی مسجد میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

رسم قل میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے رانا افضال حسین، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری سجاد حسین چھینہ، کوارڈ ی نیٹر ایم این اے سید اعجاز الحسن شیرازی، متحدہ پریس کلب(رجسٹرڈ) مریدکے کے چیئر مین عبد المجید چوہان، صدر سید قاسم علی شاہ، سیکرٹری سعادت علی، سابق صدر سید سجادالحسن شیرازی، صدر انجمن صحافیاں مریدکے شیخ محمد عباس، ایمرا مریدکے کے سرپرست میاں عدیل اشرف، حاجی کبیر اشرف، سینئر صحافیوں شیخ ساجد علی، قیصر جمیل مرزا سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔