پہلا ون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 293رنز کا ہدف دیدیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:40

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 293رنز کا ہدف دیدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 293رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، اس دوران قومی ٹیم تیز رفتاری سے رنز کرنے میں ناکام رہی خصوصاً بابر نے روایتی انداز کے برعکس سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرے کی کوشش کی لیکن 43 کے انفرادی اسکور پر دھننجیا نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے سکور کرتے ہوئے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اسی کوشش میں وہ جیفری ویندرسے کی وکٹ بن گئے۔شعیب ملک نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر19اوورز میں 139رنز جوڑ کرپاکستان کی پوزیشن مضبوط کی،سابق کپتان محض61گیندوں پر 5چوکوں اور2چھکوں کی مددسے81رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ102رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :