چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے مزید 446افراد متاثر ہوگئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:13

چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے مزید 446افراد متاثر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے مزید چار سو چھیالیس افراد متاثر ہوگئے -ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار آٹھ سو پچیس افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے چار سو چھیالیس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایک سو پینتس افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیاہے جبکہ پہلے سے ایک سو تئیس زیر علاج مریضوں کو صحت یا ب ہونے پر فارغ کردیا گیاہے ۔ ڈینگی سے متاثرہ چار سو چوالیس مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ابتک ڈینگی سے چوون افراد انتقال کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :