لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:13

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ،ْ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :