پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون نا گزیر ہے ‘ سائرہ افضل تارڑ

دونوں ممالک میں سے کسی ایک ملک میں بھی یہ وائرس ختم نہیں ہوا تو پولیو کا دنیا سے خاتمہ نہیں ہو گا‘ وزیر مملکت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:13

پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون نا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون نا گزیر ہے اورافغان وزیر صحت سے ملاقات میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیر صحت سے ملاقات میں اس پر اتفاق کیا ہے کہ ہم مل کر اس اس وائرس سے دونوں ملکوں کونجات دلائیں گے۔

کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم دونوں ممالک میں سے کسی ایک ملک میں بھی یہ وائرس ختم نہیں ہوا تو پولیو کا دنیا سے خاتمہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ دو برسوں میں پولیو وائرس کے خلاف کی جانے والی کوششیں سود مند ثابت ہوئی ہیں۔ہم پولیو وائرس کے خاتمے کی اپنی منزل کی جانب جا رہے ہیں اور عنقریب اس سے چھٹکارہ پائیں گے۔