ستمبر میں چین میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 17.3فیصد کا اضافہ ہوا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی ائی)گزشتہ ماہ 17.3فیصد سالانہ کے اضافے سے 70.63بلین یوآن (قریباً 10.7 ملین امریکی ڈالر ہوگئی) یہ بات جمعہ کو اعدادو شمار میں بتائی گئی ہے وزارت تجارت کے اعدادو شمار کے مطابق ایف ڈی آئی میں اضافہ اگست میں ہونے والے 9.1فیصد اضافے سے بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سالہ رواں کے پہلے نو ماہ میں ایف ڈی آئی میں 1.6فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ جنوری اور اگست کی مدت کے دوران اس میں 0.2فیصد کی کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :