چین کی اشیاء کی تجارت(ٹھوس اور متسحکم رہی سرکاری اعدادو شمار)

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین کی اشیاء کا تجارتی حجم رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 16.6فیصد کے اضافے سی20.29ٹریلین یوآن (3.08ٹریلین امریکی ڈالر ہوگیا ہے،یہ بات سرکاری اعدادو شمار میں بتائی گئی ہے،کسٹم کے عمومی محکمے (جی اے سی) کے مطابق برآمدات 12.4فیصد کے اضافے 11.16ٹریلین یوآن جب کہ درآمدات22.3فیصد کے اضافے سے 9.13ٹریلین یوآن ہوگئی ہے،زیر تبصرہ مدت فاضل تجارت پر 17.7فیصد کی کمی سے 2.03ٹریلین یوآن ہوگئی جی اے سی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ چین کی برآمدات برآمدات ٹھوس اور مستحکم رہی اور تین سہ ماہیوں میں مسبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

رواتی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔یورپی یونین امریکہ اور جاپان کو برآمدات میں بل ترتیب 16.4فیصد ،18.7فیصد اور 14.9فیصد بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :