آئی ایم ایف نے ایک بار پھر چینی معیشت کو عالمی سطح پر مثبت رجحان قرار دے دیا، غیر ملکی میڈیا

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت کی شرح نمو6.9فیصدریکارڈ کی گئی -20 2018 چین کی معیشت کی شرح نمو میں 6.4فیصد سالانہ اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آئی ایم ایف نے ایک بار پھر چینی معیشت کو عالمی سطح پر مثبت رجحان قرار دے دیا ، رواں سال چین کی معیشت میں 6.7فیصد اضافہ متوقع ہے ،چین میں پبلک انویسٹمنٹ کو اس مثبت بڑھوتری کا اہم جزو قراردیا جا رہا ہے ، چینی معیشت میں پہلی سہ ماہی میں 6.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق 2018سی2020تک چین کی معیشت میں 6.4فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوگا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ) آئی ایم ایف نے ایک بار پھر چینی معیشت کو عالمی طور پر مثبت رجحان قرار دے دیا ، رواں سال چین کی معیشت میں 6.7فیصد اضافہ متوقع ہے ،چین میں پبلک انویسٹمنٹ کو اس مثبت بڑھوتری کا اہم جزو قراردیا جا رہا ہے ، چینی معیشت میں پہلی سہ ماہی میں 6.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق 2018سی2020تک چین کی معیشت میں 6.4فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے چین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں مثبت رجحان کے باوجود چین کو مستحکم طور پر معیشت کی مستقل بحالی کو برقرا رکھنے کیلئے ابھی بہت سے اہم اقدامات اٹھانا ہوں گے ، آئی ایم ایف نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مالی معاملات میں خدشات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے اور مستقل طور پر ان خدشات کو رفع کرنے کے لئے اہم اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں ، مالی مسائل معیشت کی شرح نمو پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔چین کود بھی ایکس چینج ریٹ کی پارلیسی میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :