بیجنگ کا یونیسکو سربراہی کیلئے مصری امیدوار کی حمایت میں دستبرداری کا اعلان، چینی میڈیا

مصر کی حمایت میں چینی امیدوار کی دستبراری پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ترجمان مصری دفتر خارجہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین نے مصری امیدوار کے حق میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی سربراہی سے دستبراری کا اعلان کردیا ، چین نے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے علیحدگی اختیار کرنے پر کیا ہے ، امریکہ کا ادارے سے دستبرداری کا اعلان تنظیم کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔ معروف چینی اخبار سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے ذرائع کے مطابق چین نے یونیسکو کی سربراہی کے سلسلہ میں اپنے امیدوار کو مصری امیدوار کے حق میں دستبردار کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اس ادارے سے امریکہ اور اسرائیل خود کو پہلے ہی الگ کر چکے ہیں ۔ یونیسکو نے اسرائیل پر تنقید کی تھی کہ اسرائیل کے مغربی کنارے پر واقع مغربی شہر ہیبرون اور فلسطین کے دیگر ثقافتی ورثہ کے حامل جگہوں کو اسرائیل نے شدید نقصان پہنچایا ہے جس پر اسرائیل نے اس ادارے کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

اس ادارہ کو کل فنڈ کا پانچواں حصہ امریکہ مہیا کرتا ہے ۔

امریکہ نے بھی اس ادارے سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے جو اس ادارے کے لئے بڑھ دھچکا ہے ۔ واضح رہے کہ چین نے اس ادارے کی سربراہی کیلئے تانگ کیان کو نامزد کیا تھا لیکن مصری امیدوار کے میدان میں آنے کے بعد چین نے مصر کیساتھ دوستی نبھاتے ہوئے اپنے امیدوار کو دستبرار کر لیا ہے ۔ سربراہ کچنائو رکن ممالک کی ووٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مصر کی حمایت میں چینی امیدوار کی دستبراری پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

یونیسکو کی سربراہی کیلئے امیدواران کی فہرست میں قطر کے حماد عبدالزیزالکواری اور فرانس کے اڈری غرولے ، آذربائیجان کے پولا دبلولو، ویتنام کے فام سینہ چواور گوئٹے مالا کے جوآن فونٹس سوریا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :