چین، شدید بارشوں سے 5افراد ہلاک 9ہزار مکانات زمین بوس

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وسطی چین میں موسلا دھار بارشوں نے سیلاب کا روپ دھار لیا ہے، شدید بارشوں سے 5افراد ہلاک 9ہزار مکانات زمین بوس ، 27ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،مالی نقصان کا تخمینہ6 سو ملین ڈالر لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری خبر رساں ادارہ کی اطلاعات کے مطابق وسچی چین کی ریاست ہوبے میں موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنیں۔

شدید بارشوں کے سبب 5افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 9ہزار مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ 27ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2.5لاکھ ہیکٹر زرعی رقبہ زیر آب آ گیا ہے۔ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے ابتک 6 سو ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :