وزیراعلیٰ پنجاب کا کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:53

وزیراعلیٰ پنجاب کا کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے قریب کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میںرپورٹ طلب کرلی ہے۔