Live Updates

شہباز شریف کے مطالبے پر سی ای او اٹک آئل کمپنی کا ٹیکنیکل کالج کے قیام کا اعلان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:53

شہباز شریف کے مطالبے پر سی ای او اٹک آئل کمپنی کا ٹیکنیکل کالج کے قیام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران اٹک آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے کہا کہ اٹک کے علاقے جھنڈیال میں گیس اور تیل کے ذخائر ملے ہیں ، لہذا آپ یہاں ٹیکنیکل کالج بنائیں جہاں قوم کے بچے اوربچیاںتعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں اور یہ کالج اگلے چند ماہ میں بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ آپ خود سٹیج پر آکر ٹیکنیکل کالج کے قیام کے منصوبے کا اعلان کریں جس پر اٹک آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وزیر اعلی کی تقریر کے بعد سٹیج پر آئے اور انہوںنے وزیر اعلی کے کہنے پر ٹیکنیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس پر فی الفور کام کا آغاز کر دیں گے جس پر وزیر اعلی اور شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کا شکریہ ادا کیا-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :