پولٹری کی صنعت کو ترقی دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، صدر آر سی سی آئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے خوراک میں انڈوں کے استعمال اور ان افادیت پر روشنی ڈالی پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے ڈاکٹرمحمد اسلم نے بتایا کہ بچوں اور خواتین کو انڈے کو روزانہ خوراک کا حصہ بنانا چا ہیے، یہ ایک مکمل غذا ہے انڈے میں وٹامن سی، بی 12اور وٹامن ڈی کی خصوصی مقدار پائی جاتی ہے ، ایس بی کے سی ای او ڈاکٹر صادق نے بتایا کہ انڈے میں اومیگا 6کی موجودگی بڑھتے ہوئے بچوں کی صحت کو بر قرار رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ غذائیت میں کمی دور کر نے کے لیے انڈوں کو اپنی خوارک کا حصہ بنایا جائے اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خوراک میں مرغی اور انڈوں کے استعمال کے حوالے سے عوام میں کئی خدشات اور غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام خاص طور پر گھریلو خواتین میں آگاہی لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پولٹری کی صنعت اب تقریبا 750ار ب روپے کی صنعت بن چکی ہے اس صنعت کو ترقی دے کر کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے پاکستان میں لاکھوں لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولٹری فیڈاور مشینری پرٹیکسوں کی شرح میں کمی کرے تاکہ ملک میں مرغی سستی ہو اور اس صنعت کو ترقی مل سکے اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر حسن سروش نے کہا کہ پاکستان میں مرغی کے گوشت کے استعمال کا سالانہ تخمینہ صرف سات کلو گرام فی کس ہے جبکہ سعودی عرب میں پچاس کلو گرام اور امریکہ میں سو کلو گرام سے بھی زائد ہے پاکستان کاپہلے ہی غذایئت میں کمی کے شکار والے ملکوں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے حکومت اس شعبے پر فوری توجہ دے اس موقع پر سینئر نائب صدر رناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی،مجلس عاملہ کے اراکین، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں، کالجز کے طلبا اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے انڈے کی ڈشز کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔