شہداء پولیس کے ورثا ء کے مسائل حل کرینگے،ڈی پی اومردان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شہداء پولیس کے خاندانوں کیساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ، شہداء پولیس کے ورثا ء کے مسائل اور مشکلات کو اولین ترجیحات پر حل کرینگے ۔ قیام امن کیلئے پولیس شہداء کی قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس جناب صلاح الدین محسود کے احکامات کے مطابق شہدائے پولیس کے ورثاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

پولیس شہدا کے لواحقین کی مدد و معاونت ہمارا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پولیس لائن میں پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیمی مراعات و معاونت کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں شہدائے پولیس کے ورثاء اور ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احتراز خان و دیگر پولیس حکام نے شرکت کی ۔

ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی کاؤشوں اور دلچسپی کی بدولت شہداء پولیس کے بچوں کیلئے ضلع بھر کی تعلیمی اداروںکے سربراہان نے مختلف سکولوں میں مفت داخلوں اور تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے خصوصی رعایت دینے کے اعلانات کیے۔ ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نیک کام کا نعمل البدل اللہ تعالی آپ کو سب کو عطاء کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او آفس میں شہداء ڈسک بنایا گیا ہے، جہاں پرشہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔شہداء پولیس ہماری فیملی کا حصہ ہیں کوئی بھی مسائل ہو ہمارے دروازے ہمہ وقت ان کے لیے کھلے رہینگے۔تقریب کے اختتام پر ورثاء شہدا پولیس کی مسائل اور تجاویز بھی سنے گئے جسے موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :