مردان ،بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 30اکتوبرسے شروع ہوگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ضلع مردان میں 5سال سے کم عمر کے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 30اکتوبر سے شروع ہوکر 02 نومبر 2017تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان ، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے علاوہ ڈی ایچ او فضل مالک ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ پولیو کے اس قومی مہم میں 387731بچے ٹارگٹ ہیں۔ جس کیلئے 1047موبائل ٹیمیں ، یو سی ایم اوز کی65ٹیمیں ، A I/C کی 277ٹیمیں ، فکسڈ کی93، ٹرانزٹ کی 44 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی۔ کہ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ اور پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اس بات کی تاکید کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے نہ بچ پائے تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :