ضلعی حکومت محکمہ صحت اور تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،ضلع ناظم مردان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت ترقیاتی بجٹ سے محکمہ صحت کیلئے کروڑوں روپے دوائیاں اور سولرائزیشن کیلئے منظور کئے ہیں جس میں ضلع بھر کے ٹائپ سی کیلئے 50لاکھ روپے ، ٹائپ ڈی، اور آر ایچ سی کیلئے 20، 20لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائپ ڈی ہسپتال طورو میں مختلف بی ایچ یوز کیلئے ضلعی بجٹ سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت سے دوائیاں تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس تقریب میں ڈی ایچ او فضل مالک ، ڈاکٹر شاکر اللہ ، ڈاکٹر عظیم اور ڈاکٹر ظفر کے علاوہ ضلع کونسلر ز عبد السلام، محمد آصف ، محمد شفیق تحصیل کونسلر سعید عالم بابا کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہا کہ ضلعی حکومت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے ماتحت ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ٹسٹوں ، ایکسرے کے فیسوں میں نمایاں کی گی ہے۔

جس سے عام آدمی کافائدہ پہنچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا۔ اس ضمن میں ضلعی حکومت نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے ٹائپ سی ہسپتال تخت بھائی کے سولرائزیشن کے لئے 50لاکھ روپے ، کاٹلنگ ، طورو، وغیرہ کے ٹائپ ڈی اور آر ایچ سی ہسپتالوں کے لئے 20، 20لاکھ روپے دئے گئے ہیں ۔

جس پر آئندہ ماہ کام کا آغاز کیا جائیگا۔ جس سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے میں آسانی ہوگی اور لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات مل سکے گی۔ انہوں نے کہا محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو سرو س ڈیلیوری ، حاضری ، اور صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کا اچانک دورہ کروں گا۔

کوئی بھی ڈاکٹر یا اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا یا ہسپتالوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں جتنے بھی مسائل یا ضروریات درپیش ہیں انکی ایک رپورٹ تیارکرکے مجھے بھیج دیں۔ تاکہ ان ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضلعی بجٹ سے فنڈ رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :