کارکنان جےیوآئی ف نےانتظامیہ کےروکنے کےباوجود اسٹیڈیم میں سیاسی جلسےکیلئےجھنڈے لگا دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:57

کارکنان جےیوآئی ف نےانتظامیہ کےروکنے کےباوجود اسٹیڈیم میں سیاسی جلسےکیلئےجھنڈے ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء ) : جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنان کو طہماس اسٹیڈیم میں سیاسی جلسہ کرنے سے روک دیا گیا،جس پر کارکنان نے اسٹیڈیم کی تالے توڑ دیے اور اسٹیڈیم میں داخل ہوکرجھنڈے لگانا شروع کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنان نے طہماس اسٹیڈیم کے تالے توڑ دیے۔ جے یو آئی ف کے کارکنان نے اسٹیڈیم میں داخل ہو کر سیاسی جلسے کیلئے جھنڈے لگانا شروع کردیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسٹیڈیم انتظامیہ نے جے یو آئی ف کے کارکنان کو اسٹیڈیم میں سیاسی جلسہ کرنے سے روکا تو جے یو آئی ف کے کارکنان انتظامیہ کو ایک طرف کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ انتظامیہ نے کہا کہ طہماس اسٹیڈیم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بلکہ کھیلوں کامیدان ہے۔ لہذا جلسے کی اجازت نہیں ہے۔ جس پرجے یو آئی ف کے ارکان نے مئوقف اپنایاکہ کل کے فاٹا یوتھ کانفرنس کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے چکے ہیں۔ اس لیے اسٹیڈیم میں داخل ہوکر جھنڈے لگائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :