جیکب آباد،پیسے کی لین دین پر عمرانی موڑچوکی اور سی آئی اے انچارج میں جھگڑا گھونسوں اور لاتوں کا استعمال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پیسے کی لین دین پر عمرانی موڑچوکی اور سی آئی اے انچارج میں جھگڑا گھونسوں اور لاتوں کا استعمال ایس ایس پی نے چوکی انچارج کو معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کی سرحد پر واقع پولیس چوکی عمرانی موڑ کے انچارج عزیز اللہ کٹو اور سی آئی اے انچارج امتیاز تھیبو میں مبنیہ پیسے کی لین دین پر جھگڑا ہو گیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کا استعمال کیا اس موقع پر موجود اہلکاروں نے بیچ بچائو کرایا واقع کا ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے نوٹیس لیتے ہوئے چوکی انچارج عزیزاللہ کٹو کو معطل کردیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی سراز نواز شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈنہ ہواواضح رہے کہ سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع پولیس چوکی سونے کی چڑیا کی طرح ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں کی مالیت کا غیر ملکی اور غیر قانونی سامان کراس ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :