حکومت سندھ نے غیر قانونی طور پربھرتی کئے گئی16 اور 17 گریڈ کی37 اعلیٰ بلدیاتی افسران کو ملازمتوں سے فارغ کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:36

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) حکومت سندھ نے غیر قانونی طور پربھرتی کئے گئی16 اور 17 گریڈ کی37 اعلیٰ بلدیاتی افسران کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے ۔ ان افسران کی برطرفی کا حکم ہائی کورٹ سندھ نے جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک اپیل پر جو کہ ندیم اکبر نے دائر کی تھی اور عدالت اعلیٰ کو بتایا تھا کہ سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈز سروس ( ایڈمنسٹریشن برانچ ) کے گریڈ 16 اور 17 کے 37 افسران کے نام عدالت میں پیش کی جانے والی فہرست میں شامل نہیںہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ان تمام افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے ۔

جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ بلدیات نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کر کے ان تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر دیاہے۔ ان ملازمین میں شہدادپور کی میونسپل کمیٹی کے ٹیکسیشن آفیسر ماجد حسین اور ٹیکسیشن میونسپل آفیسر محسن خان بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افسران کی غیر قانونی اور بوگس بھرتیوں کے حوالے سے انکوائری اینٹی کرپشن کو بھیجے جانے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :