اوپن یونیورسٹی میں انگریزی زبان پر قومی کانفرنس شروع ، محققین کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی اگلے سال انگریزی زبان کا خصوصی ریسرچ جرنل شائع کرئیگی ،اے آئی او یو انگریزی سیکھنے کے تعلیمی پروگرامز میں توسیع کرئیگی تاکہ ایلیٹ کلاس کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس بین الاقوامی زبان پر عبور حاصل کرسکیں،وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی
جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:29
(جاری ہے)
'انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات'کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی انگریزی زبان کے فروغ کے لئے کثیرنظریاتی نقطہ نظر اور معیار و مقدار دونوں راستوں کو اپنائے گی۔
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ محققین کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی اگلے سال انگریزی زبان کا خصوصی ریسرچ جرنل شائع کرے گی۔ انہوں نے ٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ اپنے طلبہ کو انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات سے باخبر رکھیں۔ زبان و ادب میں جدید رجحانات سے طلبہ کو روشناس کرنا ،ْ انگریزی زبان و ادب میں سکالرز اور پریکٹیشنرز کو سرگرم عمل کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کے نتائج کی ترویج اور تحقیق کے میدان میں علاقائی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا کانفرنس کے بنیادی مقاصد ہیں۔ دو روزہ کانفرنس میں انگریزی زبان کے فروغ پر بحث و مباحثے ہوں گے۔ ڈاکٹر طارق رحمان نے انگریزی زبان کی تاریخ اور اس زبان کے فروغ کے مختلف مراحل پر کلیدی خطاب کیا۔ پاکستان میں انگریزی زبان کے فروغ میں کامیابیوں اور مشکلات پراپنے کلیدی خطبے میں ،ْ ڈاکٹر طار ق رحمان نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں پاکستان میں انگریزی سیکھنے کی مخالفت ہوئی تھی لیکن اس بین الاقوامی زبان کے سیکھنے پر فتویٰ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے تعلیمی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے اوپن یونیورسٹی کی اس ہ دو روزہ قومی کانفرنس کو پاکستان میں انگریزی زبان کے فروغ کا پلیٹ فارم اور دیگر جامعات کے لئے قابل تقلید قرار دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.