Live Updates

آ صف زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو، میں سندھ کے لوگوں کی خوف کی زنجیریں توڑنے جا رہا ہوں ،نوازشریف کے پاس 300ارب روپیہ باہر پڑا ہوا ہے ، جب نوازشریف یہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا تو اس لئے نکالا کہ آپ کے 300ارب باہر پڑے ہیں ، احتساب عدالت میں انہوں نے ہلا بول دیا اور جج جان بچا کر بھاگا ،شاہد خاقان عباسی اگر آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو جائے ہم پاکستان کی جمہوریت کو جانے نہیں دیں گے ،

اسفند یار ولی نے کہا تھا کہ کسی باپ بھی نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا ، باپ کی تو باری نہیں آئی ہم نے پہلے ہی فارغ کردیا ، محمود اچکزئی تم اور مولانا فضل الرحمان نے بڑا ظلم کیا آپ نے پختونخوا اور قبائلی علاقے کا انضمام کیوں روکا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:29

آ صف زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو، میں سندھ کے لوگوں کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آ صف زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو، میں سندھ کے لوگوں کی خوف کی زنجیریں توڑنے جا رہا ہوں ، ہر سال 110ارب ڈالر یعنی 1000ارب روپیہ اس قوم کو چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے ، نوازشریف کے پاس 300ارب روپیہ باہر پڑا ہوا ہے ، جب نوازشریف یہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا تو اس لئے نکالا کہ آپ کے 300ارب باہر پڑے ہیں ، انہوں نے ہلا بول دیا اور جج جان بچا کر بھاگا ،شاہد خاقان عباسی اگر آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو جائے ہم پاکستان کی جمہوریت کو جانے نہیں دیں گے ، اسفند یار ولی نے کہا تھا کہ کسی باپ بھی نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا ، باپ کی تو باری نہیں آئی ہم نے پہلے ہی فارغ کردیا ، محمود اچکزئی تم اور مولانا فضل الرحمان نے بڑا ظلم کیا آپ نے پختونخوا اور قبائلی علاقے کا انضمام کیوں روکا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یں نے سنا ہے کہ 4دن سے آصف زرداری پشاور کے چکر لگا رہا تھا ، میں اس بات کو قیامت کی نشانی سمجھتا ہوں کہ آصف زرداری کرپشن کی بات کررہا ہے ، ہ کہہ رہا ہے کہ پختونخوا میں بہت زیادہ کرپشن ہے ، آصف زرداری تم پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہو۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے میرے اوپر ایک ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہو اہے کیونکہ میں نے ان کو کرپٹ کہہ دیا ہے ،آصف زرداری تم بہت بڑے ڈاکو ہو۔

عمران خان نے کہا کہ میں سندھ کے لوگوں کی خوف کی زنجیریں توڑنے جا رہا ہوں ، سندھ، خیبرپختونخوا ،پنجاب اور بلوچستان میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، تحریک انصاف نوجوانوں کی اور تبدیلی کی آواز ہے ، وہ پاکستانی جو تنگ آچکے ہیں پی ٹی آئی ان کی آواز ہے ،آج آپ کے جنون کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ باہر نوکریاں کرنے گئے ہیں ،انہیں یہاں نوکریاں اس لئے نہیں ملتیں کیونکہ آصف زرداری اور نوازشریف کی طرح کے لوگ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر جائیدادیں ، محلات ، بینک بیلنس بناتے ہیں ، نوجوانو جدھر یہ پیسہ چوری کر کے لے جاتے ہیں نوکریاں وہاں ملتی ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ہر سال 110ارب ڈالر یعنی 1000ارب روپیہ اس قوم کو چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے ، اگریہ 1000ارب روپیہ یہاں پاکستان میں خرچ ہو تو یہاں فیکڑیاں بنیں ، سڑکیں ٹھیک ہوں ، ہم ہسپتالوں پر لگائیں ، ہم بہترین یونیورسٹیاں بنائیں ، ہم اپنے بچوں کو تعلیم دیں ، جب پیسہ ملک سے باہر جاتا ہے تو ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا ، ہمیں ڈالروں کی کمی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں ، جو ملک مقروض ہوتا ہے اور بھیک مانگ کر گزارا کرتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی اور قرضے کی قسط واپس کرنے کے لئے ہر چیز پر ٹیکس لگتا ہے ، جس سے بجلی ،گیس اور کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہوتی ہیں ، موبائل کارڈز پر 35روپے ٹیکس لگتا ہے اور یہ ڈاکو اس ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس 300ارب روپیہ باہر پڑا ہوا ہے ، جب نوازشریف یہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا تو اس لئے نکالا کہ آپ کے 300ارب باہر پڑے ہیں ، عدالت میں انہوں نے ہلا بول دیا اور جج جان بچا کر بھاگا ، ان کو پتہ ہے کہ اگر یہ پکڑے گئے تو ان کا سارا پیسہ واپس ضبط ہو کر واپس آجائے گا ، ان کو جمہوریت جانے کی بھی فکر نہیں ہے ، ان کو شرم نہیں آتی ، سپریم کورٹ اور فوج کو بدنام کرتے ہوئے ، سارے ڈرامے کا مقصد یہ ہے کہ ان کو منی لانڈرنگ میں سزا نہ ہو اور ان کا پیسہ بچ جائے ،یہ فیصلہ کن وقت ہے کہ یہ قوم یا چوروں کے نیچے رہے گی یاعظیم قوم بنے گی ، میں آپ سب کو تیار کرنا چاہتا ہوں اگر انہوں نے انصاف کا راستہ روکا تو ساری قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی ، ہم سڑکوں پر آئیں گے ، شاہد خاقان عباسی اگر آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو جائے ہم پاکستان کی جمہوریت کو جانے نہیں دیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے ، چوروں اور ڈاکوئوں کا ٹولا ملک پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں ، سوئزرلینڈ میں صرف پہاڑ ، گائے ، دودھ اور مکھ ہے اور وہ دنیا میں سب سے خوشحال ملک ہے ، ہمارے پاس 12موسم ہیں اور ہم ہر چیز اگا سکتے ہیں ، ہمارے پاس تانبے کے ذخائر ہیں ، ایک میانوالی کا نیازی نوجوان نے باہر جا کر ایک عجیب ایجاد کردی ہے ، یہاں کے لوگ باہر جاتے ہیں تو بڑے بڑے کام کرتے ہیں ، ہمارا ملک کیوں نہیں اٹھتا ، کیوں بے روزگاری ہے کیونکہ اوپر ڈاکو اور جھوٹے بیٹھے ہوئے ہیں ،دین کو بیچنے کیلئے دین پر پیسے بنانے کیلئے یہ اپنے آپ کو ڈیزل کے ایک پرمٹ پر بیچنے والے لوگ ہیں ، پختونوں کے ایک لیڈر کانام لیں توسارے لوگ ایزی لوڈ کا شور مچا دیتے ہیں ، محمود اچکزئی تم اور مولانا فضل الرحمان نے بڑا ظلم کیا آپ نے پختونخوا اور قبائلی علاقے کا انضمام کیوں روکا، قبائلی علاقے کے لوگوں نے پچھلے دس سال میں بہت ظلم اٹھائے ، ان کے گھر تباہ ہوئے ، ان کے بچے مارے گئے ، اب موقع ہے کہ قبائلی علاقے اورر پختونخوا کو ملا کر ایک بڑا صوبہ بنائیں تاکہ ان کو حقوق ملیں تاکہ وہاں بہتری آئے ، ان کو انصاف ملے اور ایف سی آر کا قانون ختم ہو، اس سارے معاملے میں مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی اس سارے معاملے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا اور فاٹا کے انضمام کیلئے پورا زور لگائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ اسفند یار ولی نے کہا تھا کہ کسی باپ بھی نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا ، باپ کی تو باری نہیں آئی ہم نے پہلے ہی فارغ کردیا ، اسفند یار تم پختون نیشلسٹ ہو اور تمہاری اس ڈاکو سے اور آصف زرداری سے کیا دوسری ہے اور کیوں دوسری ہے کیونکہ اسفند یار ، مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری اور نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں گالیاں دیتے ہیں ، جو آپ کے گھر میں اربوں روپے کا ڈاکا ڈالے تو اسے کیا کہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں اگر کوئی کرپشن کیس میں پکڑا جائے تو اس کا سوشل بائیکاٹ ہوجاتا ہے ، اس سے کوئی نہیں ملتا، اس خاندان میں کوئی شادی نہیں کرتا ، اسے کوئی کھانے پر نہیں ملتا، سنگاپور میں ایک وزیر نے کرپشن کے الزام کے بعد بلڈنگ کے اوپر سے چھلانگ مار کر خودکشی کی ،ہمارے ملک میں سب سے بڑے مجرم کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے ، مریم ایسے ہاتھ ہلاتی ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئی ہو، ہم ڈاکوئوں کو جیل میں ڈالیں گے اور ملک سے نکالیں گے ، اس ملک میں صادق اور امین کی عزت ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات