ڈسکہ ، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونیوالاطالبعلم،ممانی اور بھانجا سپرد خاک

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:03

ڈسکہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بس تلے آکر جاں بحق ہونیوالے فرسٹ ائیر کے طالبعلم حذیمہ اعجاز سکنہ برج آرائیاں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ، تھانہ سٹی پولیس نے جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کے والد اعجاز کو مدعی بناکر ڈرائیور افضل اور کنڈیکٹر ارشد کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، علاوہ ازیں تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی میں نجی فیکٹری کی بس کی ٹکرسے جاں بحق ہونیوالی ممانی اقصیٰ اور بھانجے شہزاد کو بھی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،تھانہ موترہ پولیس نے شہزاد کے والدمحمد اسلم کو مدعی بناکر بس ڈرائیور امتیاز احمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :