ڈسکہ،طالبعلم کی ہلاکت پر بسوں کو آگ لگانے پر85طلباء کیخلاف مقدمہ ،30گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:03

ڈسکہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)فرسٹ ائیرکے طالبعلم کی ہلاکت پر 2 بسوں کو آگ لگانے‘روڈ بلاک کرنے اور پولیس پر پتھرائو کرنے پر85طلباء کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے 30 طلباء کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ سٹی اور صد رپولیس نی85طلباء خلیل بٹ ‘عامر‘عبداللہ ‘سفیان ‘شاہد‘شاہ زیب ‘حسنین ‘ہارون ‘شفیع ‘اویس ‘تیمور‘ظائفہ ‘مسعود علی ‘مشہود‘حسنین ‘محفوظ ‘نبیل ‘شکیل ‘رضوان ‘اویس ‘حمزہ ‘علی حسنین ‘وقاص ‘رضوان وغیرہ سمیت85طلباء کیخلاف پسرور بائی پاس اور گلوٹیاں موڑ پر دو بسوں کو آگ لگانے ‘روڈ بلاک کرنے اور پولیس پر پتھرائو کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے 30طلباء کوگرفتارکرلیاہے۔