سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری ، تمام الزامات درست ثابت ، فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو فریقین کو فراہم کردی جائے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:03

سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری ..
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر خالد لطیف پر پی سی بی کی طرف سے لگائے گئے فکسنگ کے الزامات درست ثابت ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیاجس میںپی سی بی کی جانب سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات درست تسلیم کئے گئے ہیں،ان میں فکسنگ کیساتھ دیگر کرکٹرز کو اکسانے کا الزام بھی ثابت ہوگیا ہے،تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو فریقین کو فراہم کردی جائے گی،میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ تفصیلات میں خالد لطیف کیخلاف تمام تر الزامات ثابت ہوئے ہیں،ناصر جمشید کیساتھ واٹس ایپ پیغامات کے تبادلے میں ہی ہر چیز واضح ہوجاتی ہے،بکی یوسف کو اوپنر دبئی میں 2بار ملے،اس کی دی ہوئی گرپس بھی ان کے بیٹ پر چڑھی ہوئی تھیں،وہ شرجیل خان کو بھی بکی سے ملوانے کیلئے لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو موصول ہونے کے بعد 14روز میں فریقین اپیل کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کو 5سال پابندی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔