شرجیل خان کی اپیل کی سماعت 18اکتوبر کو ہوگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:03

شرجیل خان کی اپیل کی سماعت 18اکتوبر کو ہوگی
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزاپانے والے شرجیل خان کی اپیل کی سماعت 18اکتوبر کو ہوگی،رواں سال فروری میں سامنے آنے والے سکینڈل میں ملوث اوپنر کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل میں پیش ہوا تھا جس کے بعد انہیں اڑھائی سال کی معطلی سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی،اپیل کا حق استعمال کرتے ہوئے شرجیل خان نے فیصلے کواور پی سی بی نے کم سزا کو چیلنج کررکھا ہے،اپیل کی سماعت کیلئے جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کا تقرر کردیا گیا تھاجنہوں نے کارروائی کا آغاز کرنے کیلئے 18اکتوبر کو فریقین کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :