پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری

پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف پرعائد کئے جانے والے تمام الزامات درست تسلیم کئے گئے ہیں‘ تفضل رضوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:03

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کیخلاف 75صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف پرعائد کئے جانے والے تمام الزامات درست تسلیم کئے گئے ہیں،ان میں فکسنگ کیساتھ دیگر کرکٹرز کو اکسانے کا الزام بھی ثابت ہوگیا ہے،تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو فریقین کو فراہم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ تفصیلات میں خالد لطیف کیخلاف تمام تر الزامات ثابت ہوئے ہیں،ناصر جمشید کیساتھ واٹس ایپ پیغامات کے تبادلے میں ہی ہر چیز واضح ہوجاتی ہے،بکی یوسف کو اوپنر دبئی میں 2بار ملے،اس کی دی ہوئی گرپس بھی ان کے بیٹ پر چڑھی ہوئی تھیں،وہ شرجیل خان کو بھی بکی سے ملوانے کے لئے لے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کی کاپی پیر یا منگل کو موصول ہونے کے بعد 14روز میں فریقین اپیل کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کو 5سال پابندی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔