کرک کی حدود میں ہر قسم کے آتشیں پٹاخوں کے استعمال پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:55

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر کرک نے د فعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت فوری طور پرضلع کرک کی حدود میں ہر قسم کے آتشیں پٹاخوں کے استعمال پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔