پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں بیسک بم ڈسپوزل کورس اختتام پذیر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:51

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں بیسک بم ڈسپوزل کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی قمر حیات خان پرنسپل ٹرننگ سکول مانسہرہ تھے۔ اس موقع پر پاسنگ اوٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نواز گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سکول اف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں بیسک بم ڈسپوزل کور س نمبر سات کے اختتام پر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی قمر حیات پرنسپل ٹرننگ سکول مانسہرہ تھے۔ مہمان خصوصی نے BDUکے یا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور سکول کا تفصیلی دورہ کیا۔ جبکہ مہمان خصوصی کو بم ڈی فیوز کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھایا گیا جس میں جدید ٹیکنیک استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سکول کے ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کو سکول کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مہمان خصوصی نے کور س کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کاکردار ادا کیا ہے اور پولیس کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ آج میں پولیس کے ایسی یونٹ سے مخاطب ہوں جس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں یہ سکول باقی صوبو ں کے لیے ایک مثال ہوگا اور تمام صوبے اس سے مستفید ہونگے ۔ آخر میں سکول ڈائر یکٹر کی طر ف سے مہمان حصوصی کے خدمت میں سکول شلیڈ اور میگزین پیش کیا گیاجبکہ مہمان خصوصی نے تمام شرکاء کو کور س کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیے ۔