سری لنکا میں برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا

برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے‘ ایک مچھیرے کی گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:31

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) سری لنکا میں برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا۔ واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگر مچھ گھسیٹتا ہوا دریا میں لے گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جبکہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :