چنیوٹ،انچارج سی آئی اے کی کاروائی،دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم 7سال بعد گرفتارکر لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) انچارج سی آئی اے کی کاروائی،دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم 7سال بعد گرفتارکر لیا ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق انچارج سی آئی سٹاف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔اشتہاری ملزم حفیظ ولد امیر قوم جپہ سکنہ چک 125 عرصہ سات سال سے مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے معمولی رنجش پر دو افراد بشارت نوید ولد عبدالمجید آرائیں اور محمد نواز ولد ممند جپہ سکنائے چک 125 کو بذریعہ فائر قتل کردیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر چنیوٹ میں مقدمہ نمبر798/10 بجرم 302/34 ت پ مورخہ 21-11-10 درج تھا۔مقتولین کے لواحقین نے اشتہاری کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے اچھی کارکردگی پر انچارج سی آئی اے و ہمراہی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :