ڈیر ہ اسماعیل خان ، ایک شخص کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کردیا گیا ،مقدمہ درج

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:31

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) کلاچی کے محلہ عثمان خیل میں شیر زمان نامی شخص کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کردیا گیا ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں محلہ عثمان خیل کے رہائشی میر زمان ولد شیر جان ارائی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسکے بھائی شیر زمان کو رات کے وقت تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے اور ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :