یمنی وزیر اعظم احمد بن داعار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:26

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء)یمنی وزیر اعظم احمد بن داعار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق داعار ملک کے جنوبی علاقے لاہچ میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

یمنی سرکاری خبر ایجنسی صبا کی خبر کے مطابق نا معلوم افراد نے وزیر اعظم کی گاڑی پر فائر کیا۔بعض وزرا اور اعلی حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور اس حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔