جنوبی جاپانی جزائر میں مال بردار بحری جہاز غرق، 11 بھارتی لاپتہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:26

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) جنوبی جاپانی جزائر میں ہانگ کانگ کا مال بردار بحری جہاز غرق ہو گیا جس کے نتیجے میں 11بھارتی شہری لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی جاپانی جزائر میں ہانگ کانگ کا مال بردار بحری جہاز غرق ہو گیا۔ اس جہاز کے ڈوبنے سے عملے کی26میں سے 11 افراد لاپتہ ہیں۔ اس عملے کے تمام افراد بھارتی شہری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز نے عملے کے 15 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ دیگر 11 کی تلاش جاری ہے۔ تلاش کے عمل میں جاپانی گشتی کشتیاں اورہوائی جہاز بھی شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :