سعودی عرب کا ملک بھر میں 1000ڈیم بنانے کا اعلان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:25

سعودی عرب کا ملک بھر میں 1000ڈیم بنانے کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سعودی عرب نے ملک بھر میں 1000ڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین صالح الغامدی نے بتایا ہے کہ سعودی وژن 2030کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں 1000ڈیم بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل واٹرکمپنی کے چیئرمین محمد الموکلی نے بتایا کہ صارفین پانی کا جو بل ادا کررہے ہیں وہ کل لاگت کا 30فیصد ہے باقی 70فیصد بل سرکاری خزانہ پیش کررہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کا 88فیصد علاقہ پانی کے نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے۔ 30ملین سے زیادہ لوگ ریاض، مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف شہروں میں فراہمی و نکاسی آب کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔30فیصد پانی ضائع ہورہا ہے۔پانی کا فی کس یومیہ خرچ320لٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :