افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش اور طالبان کے 35جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش اور طالبان کے 35جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ افغان اور امریکی فورسز نے ضلع ہیسکا مینا میں مشترکہ طور پر فضائی آپریشن کیا جس میں 15داعشی جنگجو ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے ۔انکا کہنا تھاکہ ضلع غنی خیل میں افغان ایئرفورس کے آپریشن میں طالبان کے 9جنگجو مارے گئے ۔ادھر مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع چوکی میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 20جنگجو مارے گئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالغنی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔