وفاقی وزیر داخلہ کی اسلام آباد احتساب عدالت میں بدنظمی کے واقعہ کی شدید مذمت، نوٹس لیکر سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائیگا، احسن اقبال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بدنظمی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ٹونس لیکر سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بدنظمی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی اور قانون ہاتھ میں لینے والے وکلاء قانون کے محافظ نہیں ہو سکتے ، انہوں نے کہاکہ عدالت میں محدود گنجائش کے پیش نظر پاس جاری کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائیگا ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :