حکمرانوں نے احتساب عدالت پر حملہ کر کے اپنی سابق روایت برقرار رکھی،صاحبزاہ حامد رضا

احتساب عدالت میں جعلی وکلاء نے وکلا کو بدنام کرنے کی بھونڈی سازش کی ، نواز شریف اب اُچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے عدالت میں ہلڑبازی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزاہ حامد رضا کا بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:07

حکمرانوں نے احتساب عدالت پر حملہ کر کے اپنی سابق روایت برقرار رکھی،صاحبزاہ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزاہ حامد رضانے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے احتساب عدالت پر حملہ کر کے اپنی سابق روایات برقرار رکھی اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ہوتے ہو ئے کوئی انصاف نہیں کر سکتا احتساب عدالت میں جعلی وکلاء نے عدالت کی تو ہین کی ہے اور وکلاء کو بدنام کرنے کی بھونڈی سازش کی ہے نواز شریف اب اپنے اُچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے عدالت میں ہلڑبازی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے اللہ پاک کی ذات اِن کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں کیسے کیسے کام کر وارہی ہے اِن بے ضمیرحکمروانوںنے صہونی طاتوں کے کہنے پر ختم ِنبوت کا قانون تبدیل کیا ہے رانا ثنا ء اللہ کے بیان سے یہ ثابت ہو رہاہے کہ ملک میں یہ اسلامی نظام نہیں بلکہ مغربی قانون رائج کر نا چا ہتا ہے جب تک ایک مسلمان بھی پاکستا ن میں زندہ ہے وہ ختم نبوت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتاکرپٹ حکمران ابھی سنیوں کی طاقت کو نہیں جانتے جس دن ملک کے تمام سنی اکٹھے ہو گئے اس دن اِن کا آخری دن ہو گا اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے رہنماء محمد حفیظ قادری ،قاری مظہر فرید سیال ،علی حسنین سنگوکا،اور حافظ شعیب حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس شخص نے بھی آقا دوجہان کی شان میں گستاخی کی وہ دنیا میںہی تباہ و برباد ہو گیا یہ لوگ انتہاکے ظالم ہیں اِحتساب عدالت کی توہین کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور عدالت میں فوج اور رینجر تعینات کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :