Live Updates

ہائی کورٹ ججز کی طرح الیکشن کمیشن کا بھی یکساں مرتبہ ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

عمران خان کے خلاف کاروائی آئین اور قانون کے مطابق ہورہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات بل 2017 کے سیکشن 10کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کرسکتا ہے، شاید عمران خان کے وکلا اور قانونی ماہرین صحیح صورتحال سے آگاہ نہیں ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 18:07

ہائی کورٹ ججز کی طرح الیکشن کمیشن کا بھی یکساں مرتبہ ہے،ترجمان الیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کاروائی آئین اور قانون کے مطابق ہورہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات بل 2017 کے سیکشن 10کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کرسکتا ہے، ہائی کورٹ ججز کی طرح الیکشن کمیشن کا بھی یکساں مرتبہ ہے، شاید عمران خان کے وکلا اور قانونی ماہرین صحیح صورتحال سے آگاہ نہیںکررہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہائی کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن کے پاس بھی توہیں عدالت کی کاروائی کے اختیارات ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات بل 2017 کے سیکشن 10کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کرسکتا ہے، ہائی کورٹ ججز کی طرح الیکشن کمیشن کا بھی یکساں مرتبہ ہے، شاہد عمران خان کے وکلااور قانونی ماہرین انہیں صحیح صورتحال سے آگاہ نہیں کررہے ، عمران خان کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ان کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ،عمران خان کے خلاف کاروائی آئین اور قانون کے تحت ہورہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات