تمام اکائیوں کے اتفاق واتحاد سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، توانائی کی قلت کے باعث معیشت کو نقصان پہنچا، قدرتی وسائل قومی دولت ہیں ان کی قدر کرنی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار وطن عزیز بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وفاق اور پنجاب کے تعاون سے 3600میگا واٹ کے توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے، ایٹمی پاکستان کے ساتھ ہمیں معیشت کی مضبوطی کی بھی ضرورت ہے

شہباز شریف کا تیل اور گیس کے منصوبے جھنڈیال ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:51

تمام اکائیوں کے اتفاق واتحاد سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، توانائی کی قلت ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ تمام اکائیوں کے اتفاق واتحاد سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، توانائی کی قلت کے باعث معیشت کو نقصان پہنچا، قدرتی وسائل قومی دولت ہیں ان کی قدر کرنی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار وطن عزیز بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وفاق اور پنجاب کے تعاون سے 3600میگا واٹ کے توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے، ایٹمی پاکستان کے ساتھ ہمیں معیشت کی مضبوطی کی بھی ضرورت ہے،جمعہ کو شہباز شریف نے تیل اور گیس کے منصوبے جھنڈیال ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے 2500بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا، ہماری ذمہ داری ہے کہ قدرتی وسائل کی دریافت پر توجہ دیں، ایٹمی پاکستان کے ساتھ ہمیں معیشت کی مضبوطی کی بھی ضرورت ہے، اجتماعی دانش سے آگے بڑھیں تو ہر مسئلہ حل ہوجائے گا، تیل اور گیس کی دریافت پراٹک پٹرولیم اور متعلقہ ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں ، توانائی کی قلت کے باعث معیشت کو نقصان ہوا، قدرتی وسائل قومی دول ت ہیں ان کی قدر کرنی چاہیے، تمام اکائیوں کے اتفاق واتحاد سے ہی وفاق مضبوط ہوتاہے،منصوبے کی بدولت اگلے 14مہاہ میں 800میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی، ملکی تاریخ میں پہلی بار وطن عزیز بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا، وفاق اور پنجاب کے تعاون سے 3600 میگاواٹ کے توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے، میری تجویز ہے کہ علاقے میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔