اسرائیل حکومت کی فلسطینیوں کے قومی آشتی معاہدے کو تسلیم کرنے کے لئی4 شرطیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:51

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں کے قومی آشتی معاہدے کو تسلیم کرنے کے لئے چار شرطیں عائد کر دیں۔

(جاری ہے)

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کی پابندی ، حماس کو غیر مسلح کیے جانے، ٹنل کھودنے کا سلسلہ روکنے، میزائل بنانے کا سلسلہ بند کرنے اور غزہ پٹی میں قید صیہونیوں کی آزادی کی شرطوں پر ہی فلسطینیوں کے قومی آشتی سمجھوتے کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹنلوں کی کھدائی ، میزائلوں کی پیداوار اور صیہونیت مخالف کارروائیاں چار فریقی بین الاقوامی کمیٹی کی شرطوں کے منافی ہیں ۔واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک فتح اور حماس نے جمعرات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تین روزہ مذاکرات کے بعد قومی آشتی کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :