امریکی فوجی اقدامات دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،چینی وزارت دفاع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:51

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین کی وزارت دفاع نے جنوبی بحرچین میں امریکی فوجیوں کے اقدامات پر خبردار کر دیا۔

(جاری ہے)

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چین کی اجازت کے بغیر اپنے بحری بیڑوں اور جنگی طیاروں کو جنوبی بحرچین کے دائرہ اقتدار میں آنے والے علاقوں میں نہ بھیجے، علاقے میں امریکی فوجی اقدامات دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ تعلقات حساس حالات تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں اپنے فوجی اقدامات سے چین کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کو نقصان پہنچایا ہے، ملیشیا، ویتنام، برونائی، چین، فلپائن اور تایوان کے درمیان جنوبی بحر چین کے بعض جزیروں کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے اور چین حکومت امریکہ کوعلاقے کے امور میں مداخلت کرنے اور بحران پیدا کرنے مورد الزام ٹھراتی ہے۔

متعلقہ عنوان :