شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ..
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں دیمتروف کو شکست دی۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریگور دیمتروف کو ایک زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مرین کلچ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے البرٹ راموس وینولاس کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :