پہلا ون ڈے، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49

پہلا ون ڈے، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) دبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔دبئی میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم،شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، اماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں، تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کوکلین سوئپ کیا تھا جب کہ سرفراز الیون چیمپئنز ٹرافی میں فتح کی وجہ سے بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :